کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت ابوجمعہ حمید بن سبع رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16094
عَنْ أَبِي جُمْعَةِ : جُنْبَذِ بْنِ سَبْعٍ قَالَ : قَاتَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا ، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا ، وَكُنَّا ثَلَاثَةَ رِجَالٍ وَسَبْعَ نِسْوَةٍ ، وَفِينَا نَزَلَتْ : " وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ " الْآيَةَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوجمعہ جنبذ بن سبع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے دن کے ابتدائی حصے میں کافر ہونے کے عالم میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ، اور دن کے آخری حصے میں مسلمان ہونے کے طور پر آپ کے ساتھ مل کر جنگ میں حصہ لیا ، ہم تین افراد تھے اور سات خواتین تھیں ، ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” اگر مومن مرد اور مومن خواتین نہ ہوتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔