کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16083
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : عَاصِمُ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْجَدِّ بْنِ عَجْلَانَ بْنِ ضُبَيْعَةَ ، وَهُوَ مِنْ بِلَى ، حَلِيفٌ لِبَنِي عُبَيْدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ عَوْفِ [ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ ] بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ ، خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ ِإلِى بَدْرٍ فَرَدَّهُ وَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ ] مَعَ أَصْحَابِ بَدْرٍ . ¤ وَيُقَالُ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَخْلَفَهُ عَلَى الْعَالِيَةِ . ¤ وَيُقَالُ : عَاشَ خَمْسَ عَشْرَةَ وَمِائَةَ سَنَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ بن عدی بن جد بن عجلان بن ضبیعہ ہیں ، ان کا تعلق بنو بلی سے ہے ، یہ بنو عبید بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے حلیف ہیں ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کی طرف گئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کر دیا تھا اور ان کا حصہ اصحاب بدر کے ہمراہ مقرر کیا تھا ۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” عالیہ “ نامی علاقے میں انہیں اپنا نائب مقرر کیا تھا ۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے : یہ 115 کی عمر تک زندہ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” عالیہ “ نامی علاقے میں انہیں اپنا نائب مقرر کیا تھا ۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے : یہ 115 کی عمر تک زندہ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔