کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16026
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْمُرَادِيِّ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَكَرِهْتَ يَوْمَيْكُمْ وَيَوْمَيْ هَمْدَانَ ؟ " . قَالَ : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَنَاءُ الْأَهْلِ وَالْعَشِيرَةِ . قَالَ : " أَمَا إِنَّهُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى مِنْكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " خَيْرٌ لِمَنْ بَقِيَ مِنْكُمْ " . وَفِيهِ مُجَالِدٌ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَقَدْ ضُعِّفَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا فروہ بن مسیک مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : کیا تم اس بات کو ناپسند کرتے ہو کہ تمہارے دو دن اور ہمدان کے دو دن ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! اہل خانہ اور خاندان کا فنا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ اس شخص کے حق میں بہتر ہو گی ، جو تم میں سے پرہیزگاری اختیار کرے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” یہ اس کے حق میں بہتر ہو گا ، جو تم میں سے باقی رہے گا ۔ “
روایت کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ حسن الحدیث ہے ، ویسے اس کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16026
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/18)»