کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16015
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَانَ يَأْتِينِي جِبْرِيلُ عَلَى صُورَةِ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ " . قَالَ أَنَسٌ : وَدِحْيَةُ كَانَ رَجُلًا جَسِيمًا أَبْيَضَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جبرائیل ، میرے پاس دحیہ کلبی کی شکل میں آتا ہے ۔ “ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ ایک وجیہ و شکیل ، خوب صورت سفید رنگ کے شخص تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔