کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ہالہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16010
عَنْ هَالَةَ أَنَّهُ : دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَاقِدٌ ، فَاسْتَيْقَظَ ، فَضَامَّ هَالَةَ إِلَى صَدْرِهِ ، فَقَالَ : " هَالَةُ هَالَةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : كَأَنَّهُ سُرَّ بِهِ لِقَرَابَتِهِ مِنْ خَدِيجَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - . وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ہالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سو رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ نے سیدنا بالہ رضی اللہ عنہ کو اپنے سینے کے ساتھ لگا لیا اور فرمایا : ” ہالہ ہالہ“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی آمد پر اس لئے خوش ہوئے تھے کہ کیونکہ وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے رشتے دار تھے ۔ اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16010
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «إخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (537)»