کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15960
عَنْ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَكْوَعِ - قَالَ : أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا ، وَمَسَحَ رَأْسِي مِرَارًا ، وَاسْتَغْفَرَ لِي وَلِذُرِّيَّتِي عَدَدَ مَا بِيَدَيَّ مِنَ الْأَصَابِعِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَكِيمَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ سواری پر مجھے اپنے پیچھے بٹھایا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے اور میری اولاد کے لئے اتنی مرتبہ دعائے مغفرت کی ہے کہ جتنی میرے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف علی بن یزید بن ابوحکیمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف علی بن یزید بن ابوحکیمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حدیث نمبر: 15961
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خَيْرُ فُرْسَانِنَا أَبُو قَتَادَةَ ، وَخَيْرُ رَجَّالَتِنَا سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہمارا سب سے بہتر گھڑ سوار ابوقتادہ ہے اور ہمارا سب سے بہتر پیادہ ، سلمہ بن اکوع ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔