حدیث نمبر: 15424
عَنْ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ قَالَ : رَأَيْتُ بِعَيْنِي حَمْنَةَ بِنْتَ جَحْشٍ يَوْمَ أُحُدٍ تَسْقِي الْعَطْشَى ، وَتُدَاوِي الْجَرْحَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابو أحمد بن جحش بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی آنکھوں کے ذریعے سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو جنگ احد کے دن دیکھا کہ وہ پیاسوں کو پانی پلا رہی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15425
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : هَاجَرَ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مِنْ نِسَائِهِمْ حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ فِي نِسْوَةٍ ذَكَرَهُنَّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : بنو اسد کی خواتین میں سے سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے ہجرت کی تھی ، محمد بن اسحاق نے ان کا ذکر دیگر خواتین کے ساتھ کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔