حدیث نمبر: 14669
قَالَ لِفَاطِمَةَ : " أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ زَوَّجْتُكِ أَقْدَمَ أُمَّتِي سِلْمًا ، وَأَكْثَرَهُمْ عِلْمًا ، وَأَعْظَمَهُمْ حِلْمًا ؟ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِرِجَالٍ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
اس سے پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا تھا : ” کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہارا شوہر میری امت میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے مقدم ہے ، علم کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے ، اور بردباری کے اعتبار سے سب سے بڑھ کر ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے ایسے رجال کے حوالے سے نقل کی ہے جن کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے ایسے رجال کے حوالے سے نقل کی ہے جن کی توثیق کی گئی ہے ۔