کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا امیرالمومنین کا لقب اختیار کرنا
حدیث نمبر: 14399
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لِأَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ : مَنْ أَوَّلُ مَنْ كَتَبَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ؟ فَقَالَ : أَخْبَرَتْنِي الشِّفَاءُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ - أَنَّ لَبِيدَ بْنَ رَبِيعَةَ ، وَعَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، قَدِمَا الْمَدِينَةَ ، فَأَتَيَا الْمَسْجِدَ ، فَوَجَدَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَا : يَا ابْنَ الْعَاصِ ، اسْتَأْذِنْ لَنَا عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ ، فَقَالَ : أَنْتُمَا وَاللَّهِ أَصَبْتُمَا اسْمَهُ ; فَهُوَ الْأَمِيرُ ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ . ¤ فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى عُمَرَ فَقَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ . فَقَالَ عُمَرُ : مَا هَذَا ؟ فَقَالَ : أَنْتَ الْأَمِيرُ ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ . فَجَرَى الْكِتَابُ مِنْ يَوْمِئِذٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابن شہاب بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے ابوبکر بن سلیمان بن ابوحثمہ سے دریافت کیا : سب سے پہلے کس نے یہ تحریر لکھوائی تھی کہ یہ اللہ کے بندے امیر المؤمنین کی طرف سے ہے ، تو ابوبکر بن سلیمان نے جواب دیا : شفاء بنت عبداللہ جو ابتداء میں ہجرت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں ، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ لبید بن ربیعہ اور عدی بن حاتم ، یہ دونوں مدینہ منورہ آئے ، یہ دونوں مسجد میں آئے ، ان دونوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو وہاں پایا ، تو ان دونوں نے یہ کہا: اے سیدنا ابن العاص ! آپ امیر المؤمنین سے ہمارے لئے اندر آنے کی اجازت لے لیں ، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم ! تم دونوں نے ان دونوں کا بالکل ٹھیک نام لیا ہے ، وہ امیر ہیں اور ہم مومنین ہیں ۔ اس کے بعد سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : اے امیر المؤمنین آپ پر سلام ہو ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : یہ کیا نام ہوا ؟ انہوں نے کہا: آپ امیر ہیں ، اور ہم مومنین ہیں ، تو اس دن سے تحریر میں یہ نام جاری ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14399
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (48)»