کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جس شخص کے ہاں ، ایک سو سال کے بعد اولاد ہو
حدیث نمبر: 13505
عَنْ صَخْرِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُولَدُ بَعْدَ مِائَةِ سَنَةٍ مَوْلُودٌ لِلَّهِ فِيهِ حَاجَةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَيُحْتَمَلُ أَنَّهُ أَرَادَ لَا يُولَدُ لِأَحَدٍ بَعْدَ أَنْ يَكْمُلَ مِنَ الْعُمْرِ مِائَةَ سَنَةٍ وَلَدٌ فِي الْغَالِبِ ، فَإِنْ وُلِدَ لَهُ فَلَا يَعِيشُ الْوَالِدُ حَتَّى يُؤَدِّبَهُ ، فَيَتَعَلَّمُ الْمَعَاصِيَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا صخر بن قدامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک سو سال ( کی عمر ) کے بعد جو بچہ پیدا ہو گا ، اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی حاجت نہیں ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن قاسم بن مساور کے حوالے سے اور محمد بن جعفر بن اعین کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ، اس بات کا احتمال موجود ہے کہ اس سے مراد یہ ہو کہ جس شخص کی عمر ایک سو سال ہو چکی ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوئی ہو اور پھر اولاد ہو جائے ، تو پھر اگر اس کے ہاں اولاد ہو بھی جائے گی ، تو والد اتنا عرصہ زندہ نہیں رہے گا کہ اس کی تربیت کر سکے ، تو وہ بچہ گناہ سیکھے گا ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13505
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7283)»