کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جب ستارہ توٹتا ہے ، اس وقت اس کی طرف دیکھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13258
عَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ : كُنَّا مَعَ أَبِي قَتَادَةَ عَلَى ظَهْرِ بَيْتِنَا ، فَرَأَى كَوْكَبًا انْقَضَّ ، فَنَظَرُوا إِلَيْهِ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ : إِنَّا قَدْ نُهِينَا أَنْ نُتْبِعَهُ أَبْصَارَنَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنے گھر کی چھت پر موجود تھے ۔ انہوں نے ایک ستارے کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ، لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے ، تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ہم اپنی نگاہیں اس کے پیچھے لے جائیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13258
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (299/5)»