حدیث نمبر: 13074
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَشَيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْتَبِرُهُ ، هَلْ يَكْرَهُ ذَلِكَ ، فَالْتَمَسَنِي بِيَدِهِ فَأَلْحَقَنِي ثُمَّ تَخَلَّفْتُ أَخْتَبِرُهُ ، هَلْ يَكْرَهُ ذَلِكَ ، فَالْتَمَسَنِي بِيَدِهِ فَأَلْحَقَنِي ، ثُمَّ تَخَلَّفْتُ أَخْتَبِرُهُ ، فَالْتَمَسَنِي فَأَلْحَقَنِي ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ يَكْرَهُ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلتا ہوا جا رہا تھا ، میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا آپ اس چیز کو ناپسند کرتے ہیں ، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اپنے ساتھ ملا لیا ، پھر میں آپ کے پیچھے چلتا ہوا جا رہا تھا ، میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا آپ اس کو ناپسند کرتے ہیں ، آپ نے اپنے دست مبارک سے مجھے پکڑا اور مجھے اپنے ساتھ ملا لیا پھر میں آپ کے پیچھے جا رہا تھا اور میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا ( آپ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں ) تو آپ نے مجھے پکڑ کر اپنے ساتھ ملا لیا تو مجھے پتہ چل گیا کہ آپ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہاشمی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13074
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً