کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ایک دوسرے کو برا کہنے والے افراد کا بیان
حدیث نمبر: 13022
عَنْ عِيَاضِ بْنِ حَمَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " إِثْمُ الْمُسْتَبَّيْنِ مَا قَالَا عَلَى الْبَادِئِ مِنْهُمَا ، مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ ، وَالْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَكَاذَبَانِ وَيَتَهَاتَرَانِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عیاض بن حماد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد میں گناہ اس شخص پر ہوتا ہے ، جس نے آغاز کیا ہو ، جب تک مظلوم نے زیادتی نہ کی ہو اور ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد دو شیطان ہوتے ہیں ، وہ دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں جھوٹ بولتے ہیں اور ایک دوسرے کے مقابلے میں باطل بات کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13022
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2032) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/17) اخرجه احمد فى المسند (162/4)»
حدیث نمبر: 13023
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عِيَاضٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَجُلٌ مِنْ قَوْمِي يَسُبُّنِي ، وَهُوَ دُونِي ، عَلَيَّ بَأْسٌ أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْهُ ؟ فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری قوم کے ایک فرد نے مجھے برا کہا: ، وہ مجھ سے کمتر حیثیت رکھتا ہے ، کیا مجھ پر کوئی حرج ہو گا کہ اگر میں اس سے بدلہ لوں ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13023
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (266/4)»
حدیث نمبر: 13024
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا ، فَعَلَى الْبَادِئِ مِنْهُمَا ، حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، عَنْ شَيْخِهِ أَبِي يَعْلَى وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ایک دوسرے کو برا کہنے والے دو افراد جو کچھ بھی کہتے ہیں تو اس کا وبال ان میں سے آغاز کرنے والے پر ہی ہوتا ہے ، جب تک مظلوم زیادتی نہیں کرتا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد ابوعلی سے نقل کی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13024
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4259)»