کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو تسکین دیتا ہے
حدیث نمبر: 12997
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " بَابٌ لِلنَّارِ لَا يَدْخُلُهُ أَحَدٌ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَهُوَ فِي بَابِ صِفَةِ النَّارِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ الطَّائِفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جہنم کا ایک دروازہ ایسا ہے جس میں سے صرف وہ شخص داخل ہو گا ، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو تسکین فراہم کرے گا ۔ “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو آگے چل کے جہنم کی صفت سے متعلق باب میں آئے گی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ طائفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ طائفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔