کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: تم قرآن سیکھو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو ، اور اس کے حوالے سے زیادتی نہ کرو
حدیث نمبر: 11683
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُ : إِذَا أَتَيْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فَأَخْبِرِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوا فِيهِ وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ وَلَا تَسْتَأْثِرُوا بِهِ " . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبُيُوعِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب میں اپنے خیمے میں آؤں گا ، تو تم کھڑے ہو جانا اور لوگوں کو اس بارے میں بتانا ، جو تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے ، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم قرآن سیکھو ! اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو ! اور اس کے بارے میں زیادتی نہ کرو ! اور اس کی قیمت نہ کھاؤ ! اور اس کے ذریعے دنیا حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11683
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11684
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ ، تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قرآن سیکھو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو اور اس کے ساتھ زیادتی نہ کرو ، قرآن سیکھو ، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے شخص کے لئے شفاعت کرنے والا ہو گا ، سورت بقرہ سیکھو ، کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے ، اور باطل لوگ یعنی جادوگر ) اس کو سیکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11684
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف