مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوا فِيهِ وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ . باب: تم قرآن سیکھو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو ، اور اس کے حوالے سے زیادتی نہ کرو
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُ : إِذَا أَتَيْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فَأَخْبِرِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوا فِيهِ وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ وَلَا تَسْتَأْثِرُوا بِهِ " . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبُيُوعِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب میں اپنے خیمے میں آؤں گا ، تو تم کھڑے ہو جانا اور لوگوں کو اس بارے میں بتانا ، جو تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے ، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم قرآن سیکھو ! اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو ! اور اس کے بارے میں زیادتی نہ کرو ! اور اس کی قیمت نہ کھاؤ ! اور اس کے ذریعے دنیا حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔