کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جو قرآن سیکھے اور پھر اس کو بھول جائے
حدیث نمبر: 11682
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا ، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا ، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے تو حق اُسے چھڑوا دے گا یا ( باطل ) اسے بندھوا دے گا ، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے ، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو وہ جذام زدہ ہو گا “ ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس روایت کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11682
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن