کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت لیل کا بیان
حدیث نمبر: 11496
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى وَلَسَوْفَ يَرْضَى فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ لَمْ يُسَمِّهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہ آیت ، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی : ” اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں ہے کہ جس کا بدلہ دیا گیا ہو ، اس نے ( وہ کام ) صرف اپنے بلند و برتر پروردگار کی رضا کے حصول کے لئے کیا تھا اور وہ ( یعنی پروردگار ) عنقریب اُس سے راضی ہو جائے گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، امام بزار کے استاد کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11496
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2289)»