کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت تکویر کا بیان
حدیث نمبر: 11467
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ ؟ قَالَ : " شَيَّبَتْنِي ( الْوَاقِعَةُ ) وَ ( عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ) وَ ( إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ) " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ ، وَزَادَ : وَسُورَةُ هُودٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ : عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِكْرِمَةُ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي سُورَةِ هُودٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سورت واقعہ ، سورت نباء اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” سورت ہود نے “ ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ امام ابویعلیٰ نے یہ بات کہی ہے : عکرمہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عکرمہ نامی راوی نے ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔ اس روایت کے مختلف طرق ، سورت ہود سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11467
درجۂ حدیث محدثین: رجالہ رجال الصحیح ولکنہ منقطع