کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم ( عذاب کا ذائقہ ) چکھو ! اب ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کریں گے “
حدیث نمبر: 11463
عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ دِينَارٍ سَأَلَ الْحَسَنَ : أَيُّ آيَةٍ أَشَدُّ عَلَى أَهْلِ النَّارِ ؟ فَقَالَ : سَأَلْتُ أَبَا بَرْزَةَ فَقَالَ : أَشَدُّ آيَةٍ نَزَلَتْ فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
مہدی بن میمون بیان کرتے ہیں : میں نے حسن بن دینار کو حسن سے سوال کرتے ہوئے سنا : اہل جہنم کے لئے کون سی آیت سب سے زیادہ سخت ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا : میں نے سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا : تو انہوں نے بتایا : یہ آیت سب سے سخت ہے ، جو نازل ہوئی ہے : ” تم لوگ ( عذاب کا ذائقہ ) چکھو ! اب ہم تمہارے لئے عذاب میں ، صرف اضافہ ہی کریں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔