کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: سورت نباء کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم نے ’’ معصرات “ سے موسلادھار بارش نازل کی “
حدیث نمبر: 11460
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا قَالَ : الْمُعْصِرَاتُ : الرِّيَاحُ ، وَثَجَّاجًا : مُنْصَبًّا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ” اور ہم نے ’ معصرات میں سے موسلادھار پانی نازل کیا “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یہاں ” معصرات “ سے مراد ہوائیں ہیں ” ثجاج “ سے مراد موسلادھار ہونا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ساعد کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ساعد کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔