کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم مجھے اور جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو “
حدیث نمبر: 11444
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : لَمَّا نَزَلَتْ وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا لَمْ يَكُنْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى كَانَتْ وَقْعَةُ بَدْرٍ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَا . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی : ” تم مجھے اور جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ! جو نعمت والے ہیں اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو “ ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرنے کے بعد غزوہ بدر پیش آ گیا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران ہے اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ان دونوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11444
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4578)»