کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت زخرف کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یہ تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے “
حدیث نمبر: 11330
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ قَالَ : شَرَفٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے ذکر ہے “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے شرف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے بکر بن سہل کے حوالے سے ، عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے ، ان دونوں کو ثقہ قرار دیا گیا ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11330
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13030)»