کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم اس کو نوٹ کر رہے ہیں ، جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہے “
حدیث نمبر: 11299
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَتِ الْأَنْصَارُ بَعِيدَةً مَنَازِلُهُمْ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَأَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى الْمَسْجِدِ فَنَزَلَتْ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ فَثَبَتُوا فِي مَنَازِلِهِمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ” کچھ انصار کے گھر مسجد سے دور تھے ان لوگوں نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” اور ہم اس چیز کو نوٹ کر رہے ہیں جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں ( یا جو ان کے قدموں کے نشانات ہیں ) “ ۔ تو وہ لوگ اپنی جگہوں پر ہی مقیم رہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11299
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12310)»