حدیث نمبر: 11278
عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ فِي قَوْلِهِ : ( وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ ) أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ الْأَزْدِيَّةَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اگر کوئی مومن عورت ، اپنا آپ نبی کے لئے ہبہ کر دے “ امام زین العابدین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ ام شریک ازدیہ رضی اللہ عنہا نے اپنا آپ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہبہ کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔