حدیث نمبر: 11264
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " خَمْسٌ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِلْمِ فِيمَا بَثَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كِتَابِ الْعِلْمِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ” پانچ چیزیں ایسی ہیں ، جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ( جن کا ذکر اس آیت میں ہے : ) ” بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور رحم میں جو کچھ ہے ، وہ اس کے بارے میں جانتا ہے ، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا ؟ اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون کی سرزمین پر مرے گا ، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا خبر رکھنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے ” کتاب العلم “ میں ، علم کو پھیلانے سے متعلق باب میں ، اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے ” کتاب العلم “ میں ، علم کو پھیلانے سے متعلق باب میں ، اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں ۔