کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت عنکبوت کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک نماز برائیوں سے روکتی ہے “
حدیث نمبر: 11259
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ فُلَانًا يُصَلِّي بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ سَرَقَ ، فَقَالَ : " سَيَنْهَاهُ مَا تَقُولُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ قَالَ : أَرَى أَبَا صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: فلاں شخص رات کے وقت ( نفل ) نماز ادا کرتا ہے ، لیکن صبح ہو ، تو وہ چوری کر لیتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ( نماز ) اُس شخص کو اس چیز سے روک دے گی جو تم بیان کر رہے ہو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ اعمش نے یہ کہا: ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسے ابوصالح نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11259
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح