کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ خبردار اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا “
حدیث نمبر: 11067
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ قَالَ : يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْفَضْلِ بْنِ أَبِي رَوْحٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبردار اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ لوگ غمگین ہوں گے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان کے ذکر کے ہمراہ اللہ کا ذکر کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد فضل بن ابوروح کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد فضل بن ابوروح کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔