کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے “
حدیث نمبر: 11012
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ ( حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ ) قَالَ : زَوْجُ النَّاقَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ ، وَالْأُخْرَى ضَعِيفَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ یہ آیت پڑھا کرتے تھے : ” یہاں تک کہ جمل سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس سے مراد اونٹنی کا شوہر ( یعنی نر اونٹ ) ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال میں البتہ ابراہیم نخعی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، اور دوسری روایت ضعیف ہے ۔