کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جو شخص ایک نیکی کرے گا ، اسے اس کا دس گنا ( اجر و ثواب ) ملے گا “
حدیث نمبر: 11010
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْأَعْرَابِ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا . فَقَالَ رَجُلٌ : فَمَا لِلْمُهَاجِرِينَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ : مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَةِ إِلَى أَلْفَيْ أَلْفٍ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ وَالْأَذْكَارِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہ آیت دیہاتیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی : ” جو شخص ایک نیکی کرے گا اُسے اس کا دس گنا اجر ملے گا “ ۔ ایک صاحب بولے : اے ابوعبدالرحمن مہاجرین کو کیا اجر و ثواب حاصل ہو گا ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : وہ اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو گا ( جس کا ذکر اس آیت میں ہے ) ” بے شک اللہ تعالیٰ ذرے کے وزن جتنا بھی ظلم نہیں کرے گا اگر کوئی نیکی ہو گی تو وہ اس کو دگنا کر دے گا اور اپنی طرف سے عظیم اجر بھی عطا کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ نیکیوں کے کئی گنا ہونے یہاں تک کہ ان کے کئی لاکھ ہونے کے بارے میں حدیث کتاب التوبہ اور کتاب الاذکار میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11010
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف