کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور نہ ہی جنبی ، شخص البتہ راستے سے گزرنے والے کا معاملہ مختلف ہے “
حدیث نمبر: 10967
عَنْ قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ فَرَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ إِذَا كَانَ مُسَافِرًا وَهُوَ جُنُبٌ لَا يَجِدُ الْمَاءَ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيُصَلِّيَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : " إِنَّمَا الْخَمْرُ " وَهُوَ مُرْسَلٌ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی : ” اور نہ جنبی کے لئے البتہ راستے سے گزرنے والے کا معاملہ مختلف ہے “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو اس بات کی رخصت دی کہ جب وہ شخص مسافر ہو اور جنابت کی حالت میں ہو اور اسے پانی نہیں ملتا تو وہ تیمم کر کے نماز ادا کر لے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو آگے چل کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے ضمن میں آئے گی : ” بے شک شراب “
یہ روایت مرسل ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو آگے چل کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے ضمن میں آئے گی : ” بے شک شراب “
یہ روایت مرسل ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔