کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ جو قیام کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 10914
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ : الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ ، قَالَ : إِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ قَائِمًا فَقَاعِدًا وَإِلَّا فَمُضْطَجِعًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ جو قیام کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں اور اپنے پہلو کے بل ( لیٹنے کی حالت میں ) اللہ کا ذکر کرتے ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ بیٹھ کر نماز پڑھے گا اگر وہ اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ لیٹ کر نماز ادا کرے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند منقطع ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10914
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9034)»