کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے “
حدیث نمبر: 10870
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا قَالَ أَبُو الدَّحْدَاحِ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَإِنَّ اللَّهَ يُرِيدُ مِنَّا الْقَرْضَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ يَا أَبَا الدَّحْدَاحِ " . قَالَ : فَإِنِّي أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ . ¤ ثُمَّ جَاءَ يَمْشِي حَتَّى أَتَى الْحَائِطَ ، وَفِيهِ أُمُّ الدَّحْدَاحِ فِي عِيَالِهَا فَنَادَاهَا : يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ ، قَالَتْ : لَبَّيْكَ ، قَالَ : اخْرُجِي ; فَإِنِّي قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ” کون ہے وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے “ ۔ سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے ہم سے قرض طلب کیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں اے ابودحداح انہوں نے عرض کی : تو میں اپنے پروردگار کو وہ باغ قرض کے طور پر دیتا ہوں جس میں کھجور کے چھ سو درخت ہیں پھر وہ چلتے ہوئے اس باغ کی طرف آئے اس باغ میں اُم دحداح اپنے بال بچوں سمیت موجود تھیں ان صاحب نے اس خاتون کو مخاطب کر کے کہا: اے ام دحداح اس خاتون نے جواب دیا : میں حاضر ہوں انہوں نے کہا: تم اس باغ سے نکل جاؤ کیونکہ میں نے اپنے پروردگار کو یہ باغ قرض کے طور پر دے دیا ہے جس میں کھجور کے چھ سو درخت ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔