حدیث نمبر: 10586
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَوْمٌ مِنْ إِمَامٍ عَادِلٍ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ سِتِّينَ سَنَةً ، وَحَدٌّ يُقَامُ فِي الْأَرْضِ بِحَقِّهِ أَزْكَى مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَفِيهِ زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عادل حکمران کی طرف سے ایک دن ساٹھ سال کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے اور زمین میں ایک حد کا قائم ہو جانا زمین کے حق میں چالیس دن تک بارش ہونے سے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی زریق بن سحت ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔