کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حکمرانوں کے دل ، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ، تم انہیں برا نہ کہو
حدیث نمبر: 9272
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ : أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا مَالِكُ الْمُلُوكِ وَمَلِكُ الْمُلُوكِ ، قُلُوبُ الْمُلُوكِ بِيَدِي ، وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا أَطَاعُونِي حَوَّلْتُ قُلُوبَ مُلُوكِهِمْ عَلَيْهِمْ بِالرَّأْفَةِ وَالرَّحْمَةِ ، وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا عَصَوْنِي حَوَّلْتُ قُلُوبَهُمْ عَلَيْهِمْ بِالسَّخَطِ وَالنِّقْمَةِ فَسَامُوهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ ، فَلَا تَشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالدُّعَاءِ عَلَى الْمُلُوكِ وَلَكِنِ اشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالذِّكْرِ وَالتَّضَرُّعِ ، أَكْفِكُمْ مُلُوكَكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : میں اللہ ہوں میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں بادشاہوں کا مالک ہوں اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں بندے جب میری اطاعت کریں گے تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان بندوں کے لئے نرمی اور رحمت میں تبدیل کر دوں گا ، اور جب بندے میرے نافرمانی کریں گے تو میں ان کے دلوں کو ناراضگی اور انتقام میں تبدیل کر دوں گا ، اور وہ ( حکمران ) ان لوگوں کو برا عذاب دیں گے تو تم اپنے آپ کو بادشاہوں کے خلاف دعا کرنے میں مشغول نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور آہ وزاری میں مشغول رکھو میں تمہارے بادشاہوں کے حوالے سے تمہاری کفایت کروں گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد ہے اور وہ متروک ہے ۔