کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: خواتین کی بادشاہی
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ يَمْلُكُ أَمْرَهُمُ امْرَأَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایسی قوم کامیاب نہیں ہوتی جن کے معاملے کی نگران ( یعنی حکمران ) کوئی عورت ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد ابوعبیدہ عبدالوارث بن ابراہیم سے نقل کی ہے ۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9060
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَجَنَّعِ قَالَ : لَمَّا قَدِمَتْ عَائِشَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَيْنَا أَبَا بَكْرَةَ فَقُلْنَا : هَذِهِ عَائِشَةُ كَنْتَ تَقُولُ : عَائِشَةُ عَائِشَةُ ، هِيَ ذِي عَائِشَةُ قَدْ جَاءَتْ ، فَاخْرُجْ مَعَنَا . فَقَالَ : إِنِّي ذَكَرْتُ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ بِلْقِيسَ صَاحِبَةَ سَبَأٍ فَقَالَ : " لَا يُقَدِّسُ اللَّهُ أَمَةً قَادَتْهُمُ امْرَأَةٌ " . ¤ قُلْتُ : لِأَبِي بَكْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
عبداللہ بن ہجنع بیان کرتے ہیں : جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو ہم سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، تو ہم نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ کہہ رہی ہیں کہ عائشہ عائشہ ہے جو عائشہ والی ہے وہ آ گئی ہے ، تو تم ہمارے ساتھ نکلو ، تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے ایک حدیث یاد آ گئی ہے جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نے سباء کی حکمران بلقیس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا جن کی قیادت عورت کرتی ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے جو اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9061
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف