مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ بِطَانَةِ الْأَمِيرِ . باب: امیر کے ساتھ موجود بطانہ ( فرشتے ) کا بیان
حدیث نمبر: 9062
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا أُمِّرَ كَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ مِنْ أَهْلِهِ ، بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِطَاعَةِ اللَّهِ ، وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِمَعْصِيَتِهِ ، وَهُوَ مَعَ مَنْ أَطَاعَ مِنْهُمَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَالْقَاسِمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
قاسم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب امیر کو امیر مقرر کیا جاتا ہے ، تو اس کے اہل میں سے اس کے دو بطانہ ( یعنی فرشتہ اور شیطان ) ہوتے ہیں ، ایک اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دیتا ہے ، اور ایک اسے اس کی نافرمانی کا حکم دیتا ہے ، تو وہ ان دونوں میں سے جس کی پیروی کرتا ہے ، اس کے ساتھ ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ قاسم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔