حدیث نمبر: 8311
عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِي عَنْ مُلَيْكَةَ بِنْتِ عَمْرٍو ، الزَّيْدِيَّةُ مَنْ وَلَدِ زَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَتْ : اشْتَكَيْتُ وَجَعًا فِي حَلْقِي ، فَأَتَيْتُهَا فَوَضَعَتْ لَهُ سَمْنَ بَقَرٍ ، قَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " أَلْبَانُهَا شِفَاءٌ ، وَسَمْنُهَا دَوَاءٌ ، وَلَحْمُهَا دَاءٌ " . ¤ قُلْتُ : قَوْلُهُ : فَأَتَيْتُهَا يَعْنِي : إِنَّ الْمَرْأَةَ مِنْ أَهْلِهِ أَتَتْ مُلَيْكَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْمَرْأَةُ لَمْ تُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي مُوسَى فِي بَابِ التَّدَاوِي فِي أَوَّلِ الْكِتَابِ . ¤
محمد محی الدین
زہیر بیان کرتے ہیں : میرے خاندان کی ایک خاتون نے مجھے ملیکہ بنت عمرو کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ جو سیدنا زید بن سعد رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھیں وہ بیان کرتی ہیں : مجھے گلے میں تکلیف کی شکایت ہو گئی میں ملیکہ کے پاس گئی ، تو انہوں نے اس خاتون کے لئے گائے کا گھی رکھا ، اور یہ بات بیان کی : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اس کا دودھ شفاء اور اس کا گھی دواء ہے ، اور اس کا گوشت بیماری ہے “ ۔ میں یہ کہتا ہوں : ان کا یہ کہنا : ” میں ان کے پاس گئی “ یعنی راوی کے خاندان کی خاتون ، ملیکہ نامی خاتون کے پاس گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس خاتون کا نام بیان نہیں کیا گیا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کتاب کے آغاز میں ، دواء استعمال کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس خاتون کا نام بیان نہیں کیا گیا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کتاب کے آغاز میں ، دواء استعمال کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔