حدیث نمبر: 8276
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ دَوَاءً ، عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ ، خَلَا قَوْلَهُ : " عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کی دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس کو جان لیتا ہے ، وہ جان لیتا ہے ، اور جو شخص نا واقف رہتا ہے وہ ناواقف رہتا ہے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ” جو شخص اس کو جان لیتا ہے وہ جان لیتا ہے ، اور جو ناواقف رہتا ہے وہ ناواقف رہتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔