کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: شوربہ زیادہ کر لینا
حدیث نمبر: 7881
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا طَبَخْتُمُ اللَّحْمَ فَأَكْثِرُوا الْمَرَقَ - أَوِ الْمَاءَ - فَإِنَّهُ أَوْسَعُ أَوْ - أَبْلَغُ - فِي الْجِيرَانِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ : عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا طَبَخْتَ قِدْرًا فَأَكْثِرْ مَاءَهَا - أَوْ قَالَ : الْمَرَقَ - وَتَعَاهَدْ جِيرَانَكَ " . ¤ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ فِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم گوشت پکاؤ تو شوربہ زیادہ کر لو ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) پانی زیادہ کر لو کیونکہ یہ پڑوسیوں کے لئے زیادہ گنجائش کا باعث ہو گا “ ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ ان کے الفاظ یہ ہیں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” جب تم ہنڈیا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ کر لو ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) شوربا زیادہ کر لو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں عبدالرحمن بن مغراء نامی راوی ہے ، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأطعمة / حدیث: 7881
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1901) اخرجه احمد فى المسند (377/3)»