کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ایسی عورت کا بیان ، جو اپنے شوہر سے یہ شرط طے کرتی ہے کہ وہ اس کے بعد شادی نہیں کرے گی
حدیث نمبر: 7329
عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ امْرَأَةَ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَقَالَتْ : إِنِّي شَرَطْتُ لِزَوْجِي : أَنْ لَا أَتَزَوَّجَ بَعْدَهُ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ ذَلِكَ لَا يَصْلُحُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی بیوہ کو شادی کا پیغام بھیجا ، تو اس خاتون نے کہا: میں نے اپنے شوہر کے ساتھ یہ شرط طے کی تھی کہ میں ان کے بعد شادی نہیں کروں گی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ درست نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔