کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: سرخ فام ( یعنی سفید فام ) اور سیاہ فام غلام کو آزاد کرنا
حدیث نمبر: 7246
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " خَيْرُ الصَّدَقَةِ الْمَنِيحَةُ تَغْدُو بِأَجْرٍ وَتَرُوحُ بِأَجْرٍ، مَنِيحَةُ النَّاقَةِ كَعَتَاقَةِ الْأَحْمَرِ ، وَمَنِيحَةُ الشَّاةِ كَعَتَاقَةِ الْأَسْوَدِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ صُبَيْحَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سب سے بہتر صدقہ ، جو عطیہ کے طور پر دیا گیا ہو ، جو صبح کے وقت اجر لے کے آتا ہے اور شام کے وقت بھی اجر لے کے آتا ہے ، وہ اونٹنی عطیہ کے طور پر دینا ہے ، جو سرخ فام ( یعنی سفید فام ) غلام آزاد کرنے کی مانند ہے ، اور بکری عطیہ کے طور پر دینا ہے ، جو سیاہ فام غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صبیحہ ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صبیحہ ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔