حدیث نمبر: 7166
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ زَوْجٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ ؟ فَأَعْطَى الزَّوْجَ النِّصْفَ وَالْأُخْتَ النِّصْفَ ، وَكُلِّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ : حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے شوہر اور سگی بہن کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے شوہر کو نصف دیا اور بہن کو نصف دیا ، ان سے اس بارے میں بات چیت کی گئی ، تو انہوں نے بتایا : میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقید رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقید رجال صحیح کے رجال ہیں ۔