حدیث نمبر: 7128
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ لِي الْعَبَّاسُ : أَيْ بُنَيَّ إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُوكَ وَيُقَرِّبُكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ : اتَّقِ لَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذِبَةً ، وَلَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا ، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا . قَالَ عَامِرٌ : فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَلْفٍ، فَقَالَ : كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا : اے میرے بیٹے ! امیر المؤمنین تمہیں بلایا کرتے ہیں تمہیں قریب رکھتے ہیں ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ہمراہ تم سے بھی مشورہ لیا کرتے ہیں ، تو تم میری تین باتیں یاد رکھنا ! تم اس بات سے بچنا کہ وہ تمہاری طرف سے کسی جھوٹ کا سامنا کریں ، اور تم ان کے سامنے کوئی پوشیدہ چیز ظاہر نہ کرنا ، اور تم ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا ۔ عامر نامی راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ان میں سے ہر ایک بات ایک ہزار سے زیادہ بہتر ہے ، تو انہوں نے فرمایا : ان میں سے ہر ایک بات دس ہزار سے زیادہ بہتر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔