کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی
حدیث نمبر: 7102
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجُمَحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَأَنَا عِنْدَ نَاقَتِهِ : " لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ . قَدْ أَعْطَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرَ . مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا ، وَلَا عَدْلًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا خارجہ بن عمرو جمحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ، میں اس وقت آپ کی اونٹنی کے پاس موجود تھا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا : ) ” وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی ، اللہ تعالیٰ نے ہر وارث کو اس کا حق دے دیا ہے ، زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی جو شخص اپنے باپ کی بجائے کسی اور طرف خود کو منسوب کرے ، یا آزاد کرنے والے اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے ، اس پر اللہ تعالیٰ ، فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی ، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے ، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الوصايا / حدیث: 7102
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4140)»