کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حاجیوں سے ملاقات کرنا اور ان سے دعا کی درخواست کرنا
حدیث نمبر: 5927
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا لَقِيتَ الْحَاجَّ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ وَصَافِحْهُ وَمُرْهُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتَهُ ، فَإِنَّهُ مَغْفُورٌ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم کسی حاجی سے ملو تو اسے سلام کر اس کے ساتھ مصافحہ کرو اور اسے یہ کہو کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرے ، کیونکہ اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بیلیمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بیلیمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5928
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ أَبِي - رَحِمَهُ اللَّهُ - نَتَلَقَّى الْحَاجَّ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ ، قَبْلَ أَنْ يَتَدَنَّسُوا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں : میں اپنے والد کے ساتھ نکلتا ہم حاجیوں سے ملتے انہیں سلام کرتے اس سے پہلے کہ وہ ( روز مرہ کے معاملہ میں الجھ کر ) میلے کچیلے ہو جائیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے ۔