کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل مکہ کا وہاں سے نکل جانا
حدیث نمبر: 5773
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " سَيَخْرُجُ أَهْلُ مَكَّةَ مِنْهَا ، وَلَا يُعَمِّرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا ثُمَّ تُعَمَّرُ ، وَتَمْتَلِئُ وَتُبْنَى ، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنْهَا ، وَلَا يَعُودُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ، عنقریب اہل مکہ وہاں سے نکل جائیں گے صرف تھوڑے سے لوگ اسے آباد کریں گے پھر اسے دوبارہ آباد کیا جائے گا یہ بھر جائے گا ۔ یہاں عمارات قائم ہو جائیں گی پھر وہ لوگ یہاں سے نکلیں گے اور دوبارہ کبھی اس کی طرف نہیں آئیں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5773
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند ( 1187) اخرجه احمد فى المسند (347/3)»