کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: خانہ کعبہ کی چابی کا بیان
حدیث نمبر: 5738
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ حِينَ دَفَعَ إِلَيْهِ مِفْتَاحَ الْكَعْبَةِ : " هَاؤُمْ غَيِّبْهُ " ، قَالَ : فَلِذَلِكَ تَغَيَّبَ الْمِفْتَاحُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ أَمْرُ حِجَابَةِ الْبَيْتِ ، وَالسِّقَايَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی چابی ان کے حوالے کی ، تو فرمایا : یہ لو اسے چھپا دو ! راوی کہتے ہیں : اسی وجہ سے وہ چابی چھپا کے رکھی جاتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ بیت اللہ کے حجابہ اور سقایہ کا معاملہ پہلے گزر چکا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5738
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1536)»