حدیث نمبر: 5670
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ عَلِيٍّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن علی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن علی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5671
وَعَنْ أَبِي طَلِيقٍ أَنَّ امْرَأَتَهُ قَالَتْ لَهُ - وَلَهُ جَمَلٌ وَنَاقَةٌ : أَعْطِنِي جَمَلَكَ أَحُجُّ عَلَيْهِ ، قَالَ : هُوَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، قَالَتْ : إِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَنْ أَحُجَّ عَلَيْهِ ، قَالَتْ : فَأَعْطِنِي النَّاقَةَ ، وَحُجَّ عَلَى جَمَلِكَ ، قَالَ : لَا أُوثِرُ عَلَى نَفْسِي أَحَدًا قَالَتْ : فَأَعْطِنِي مِنْ نَفَقَتِكَ ، قَالَ : مَا عِنْدِي فَضْلٌ عَنْ مَا أَخْرُجُ بِهِ وَأَدَعُ لَكُمْ وَلَوْ كَانَ مَعِي لَأَعْطَيْتُكِ ، قَالَتْ : فَإِذْ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فَأَقْرِئْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّلَامَ إِذَا لَقِيتَهُ وَقُلْ لَهُ الَّذِي قُلْتُ لَكَ ، فَلَمَّا لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْرَأَهُ مِنْهَا السَّلَامَ وَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَتْ لَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَدَقَتْ أُمُّ طَلِيقٍ ; لَوْ أَعْطَيْتَهَا جَمَلَكَ كَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَلَوْ أَعْطَيْتَهَا مِنْ نَفَقَتِكَ أَخْلَفَهَا اللَّهُ لَكَ " ، قُلْتُ : فَمَا يَعْدِلُ الْحَجَّ مَعَكَ ؟ قَالَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوطلیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ان کی اہلیہ نے ان صاحب سے کہا: ان کے پاس ایک اونٹ اور ایک اونٹنی ( ان کی اہلیہ نے کہا: ) آپ اپنا اونٹ مجھے دے دیں تاکہ میں اس پر حج کر لوں ۔ انہوں نے جواب دیا وہ اللہ کی راہ کے لئے وقف ہے اس خاتون نے کہا: اگر میں اس پر حج کر لوں گی تو یہ بھی اللہ کی راہ میں ہو گا پھر اس خاتون نے کہا: آپ مجھے اونٹنی دے دیں آپ اپنے اونٹ پر حج کر لیں ان صاحب نے کہا: میں اپنی ذات کے حوالے سے کسی کو ترجیح نہیں دوں گا اس خاتون نے کہا: آپ مجھے اپنا خرچ دے دیں ۔ انہوں نے کہا: میرے پاس اضافی خرچ نہیں ہے صرف وہ ہے ، جس کے ساتھ میں خود روانہ ہو سکتا ہوں ۔ اور تم لوگوں کو چھوڑ جاؤں گا اگر میرے پاس ہوتا تو وہ میں تمہیں دے دیتا اس خاتون نے کہا: آپ نے جو بھی کرنا ہے وہ کریں لیکن جب آپ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام عرض کیجئے گا اور یہ بات کہہ دیجئے گا جو میں نے آپ سے کہی ہے جب ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خاتون کا سلام پیش کیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا کہ اس خاتون نے ان سے جو کہا: تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ام طلیق نے صحیح کہا: ہے اگر تم اپنا اونٹ اسے دے دو گے تو تمہارا اونٹ اللہ کی ہی راہ میں شمار ہو گا اور اگر تم اپنے خرچ میں سے اسے دو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی جگہ مزید عطا کرے گا راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : کون سی چیز حج کے برابر ہو سکتی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رمضان میں عمرہ کرنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 5672
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 5673
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَمَرَ فِي رَمَضَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْأَعْوَرُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں عمرہ کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5674
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ كَحَجَّةٍ مَعِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ هِلَالٌ مَوْلَى أَنَسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ” رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کی مانند ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال ہے ، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال ہے ، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضیف ہے ۔
حدیث نمبر: 5675
وَعَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے شعبہ اور سفیان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے شعبہ اور سفیان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔