حدیث نمبر: 5396
وَعَنْ عَلِيٍّ : وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ ؟ فَقَالَ : لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ ( يَرْكَبُونَ ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ( قَالَ ) : وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے سوال کیا گیا : کیا آدمی اپنے قربانی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو پیدل جا رہے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں ۔ سیدنا علی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جو تمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے ، جسے ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
حدیث نمبر: 5397
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةَ حَافِيًا قَالَ : " ارْكَبْهَا " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ . قَالَ : " ارْكَبْهَا " . فَرَكِبَهَا . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : حَافِيًا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو قربانی کے جانور کو ہانک کر لے جا رہا تھا اور خود ننگے پاؤں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ قربانی کا جانور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس پر سوار ہو جاؤ ! تو وہ اس پر سوار ہو گیا ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” وہ ننگے پاؤں تھا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔